عدالت نے شرمیلا فاروقی کیس کا فیصلہ سنا دیا،پیپلز پارٹی رہنما کے لیے بری خبر

عدالت نے شرمیلا فاروقی کیس کا فیصلہ سنا دیا،پیپلز پارٹی رہنما کے لیے بری خبر

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دیتے ہوئے دائر درخواست کی سماعت 2 ماہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے نیب حکام سے پلی بار گننگ کی دستاویزات طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائیکوٹ میں  جمعرات کو سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتا یا کہ جب جرم سرزد ہوا اس وقت احتساب آرڈیننس 1997 کے قانون کے تحت نافذ تھا۔

ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ  پلی بارگننگ کا فیصلہ 1999 میں کیا گیا تھا 1997 کے قانون کے تحت سال کے لئے نااہل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کیلئے نیب نے اسٹیٹ بینک اور الیکشن کمیشن کو 2 خطوط لکھے ہیں وکلاء4 صفائی کے مطابق پلی بارگننگ کے بعد نااہلی کی سزا کا قانون قائم رہنے کا قانون 2000 میں وجود میں آیا دوسری جانب شرمیلا فاروقی کی سزا 2001 میں ختم ہوگئی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *