سری لنکا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

اوول:پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے 8ویں میچ میں سری لنکا نے بھارتی شیروں کو دھول چٹا دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق سری لنکا نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور ہدف کو 48ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں آئی بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب جب روپت شرما 78 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویراٹ کوہلی تھے جو  پردیپ کی گیند پر کیپر ڈکویلا کے ہاتھوں صفر پر کیچ  آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یووراج سنگھ تھے جو ٹیم کو بڑ اسکور دینے میں ناکام رہے اور سترہ گیندوں پر سات رنز بنا کر چلتے بنے۔

شیکھر دھون اور ایم ایس دھونی نے اچھی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے گئے لیکن 278 کے مجموعی اسکور پر دھون 125 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر مینڈس کو کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔

ہردیک پانڈیا نے دھونی کا ساتھ دینے کی کوشش کی لیکن لکمل کی گیند کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ایم ایس دھونی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 63 رنز بنا کر پویلین سدھارے۔

سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 2 راس لکمل،پردیپ،پریرا اور گنراٹنے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سری لنکن ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے پہاڑ جیسے ہدف کا سامنا کرنے میدان میں آئی تو اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے سکے اور اوپنر ڈیکویلا محض 11 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد گناٹھیلیکا اور مینڈس نے 159 رنز کی شاندار پارٹنرشہ قائم کی اور ٹیم کو ٹوٹل کے نسبتاً قریب لے آئے۔

گنٹھیلیا 170 کے مجموعی اسکور پر 76 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد مینڈس بھی 196 کے مجموعے پر 89 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

مینڈس کے بعد پریرا اور میتھیو نے میدان سنبھالا اور ٹیم کا اسکور فتح کے قریب لے آئے لیکن پریرا بدقسمتی سے انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے  میتھیو 51 اور گناراٹنے 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *