رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کر لیا گیا

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور:پنجاب پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف نہر کا پانی زبردستی چھوڑنے کا مقدمہ درج تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے نہر کا پانی زبردستی چھوڑنے پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کرتے ہوئے جمشید دستی کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسمبلی سیشن ختم ہونے کے بعد مظفر گڑھ کے لیے روانہ ہو رہے تھے انہیں رحمت آباد چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *