بھارت نے سری لنکا کو پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

بھارت نے سری لنکا کو پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

برمنگھم:انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 322 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں آئی بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب جب روپت شرما 78 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویراٹ کوہلی تھے جو  پردیپ کی گیند پر کیپر ڈکویلا کے ہاتھوں صفر پر کیچ  آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یووراج سنگھ تھے جو ٹیم کو بڑ اسکور دینے میں ناکام رہے اور سترہ گیندوں پر سات رنز بنا کر چلتے بنے۔

شیکھر دھون اور ایم ایس دھونی نے اچھی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے گئے لیکن 278 کے مجموعی اسکور پر دھون 125 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر مینڈس کو کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔

ہردیک پانڈیا نے دھونی کا ساتھ دینے کی کوشش کی لیکن لکمل کی گیند کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ایم ایس دھونی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 63 رنز بنا کر پویلین سدھارے۔

سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 2 راس لکمل،پردیپ،پریرا اور گنراٹنے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *