شادی طویل زندگی کی کنجی،تحقیق

شادی طویل زندگی کی کنجی،تحقیق

لندن: شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایسا لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے مگر شریک حیات کا ساتھ لمبی زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتاہے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق آسٹن میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات کا ساتھ ہائی بلڈ پریشر،ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے موت کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس کی وجہ شوہر یا بیوی کی جانب سے اپنے شریک حیات کی نگہداشت ہے جو ان عام مگر جان لیوا امراض کا اثر کم کردیتا ہے۔

ماہرین  کے مطابق  اس کی وجہ شریک حیات کی جانب سے ادویات کا خیال رکھنے،صحت بخش غذا اور مناسب جسمانی سرگرمیاں ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے 10 لاکھ افراد پر 13 سالوں پر محیط ایک ریسرچ کی گئی جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ افراد میں ہائی کولیسٹرول کے عارضے سے موت کا خطرہ 16فیصد کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح بلڈپریشر سے موت کا خطرہ 14 فیصد اور ذیابیطس کا خطرہ 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ شادی زندگی کے لیے حفاظتی اثرات رکھتی ہے اور امراض قلب کا باعث بننے عوامل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *