کلبھوشن کیس،تین پاکستانی ایڈہاک ججز کے نام پیش

کلبھوشن کیس،تین پاکستانی ایڈہاک ججز کے نام پیش

اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان ایڈہاک جج کے لئے تین نام پیش کرے گا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت میں کلبوشن یادیو معاملے پر قانونی جنگ لڑنے کے لئے پاکستان ایڈہاک جج کے لئے تین نام پیش کرے گا۔

اٹارنی جنرل کی سربراہی میں5رکنی وفد ہیگ پہنچ گیا ہے جس میں ڈی جی ساﺅتھ ایشیا بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے ایڈہاک جج کے لئے سابق چیف جسٹس ناصر الملک اور تصدق حسین جیلانی کے نام پیش کیے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ ایڈہاک جج کے لئے سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *