پاکستان کی چین کو زمین بیچنے کی تیاری،بھارت کا واویلا

پاکستان کی چین کو زمین بیچنے کی تیاری،بھارت کا واویلا

اسلام آباد:بھارت میں ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہنگامہ برپا ہے اور اس بار بھارتی چیخ و پکار کی وجہ یہ خبر ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے لئے پاکستان گلگت بلتستان کی کچھ زمین چین کو فروخت کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو اخبار ٹائمز آف انڈیا سے ملنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے کچھ زمین چین کو فروخت کر رہا ہے اور ساتھ ہی ایک بار پھر جھوٹا بھارتی موقف دہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے کچھ حصے چین کے حوالے کرنا بھارت کے لئے بے حد تشویش کی بات ہے۔

 رپورٹ میں ایک نیوز ویب سائٹCNN-News18.comکے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مقامی لوگوں سے زمینیں ان کی رضامندی کے خلاف لی گئی ہیں۔

بلاورستان نیشنل فرنٹ(بی این ایف)نامی کسی تنظیم کے چیئرمین عبدالحمید خان کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین گلگت بلتستان میں کئی فوجی چھاﺅنیاں قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں دونوں ممالک کی افواج کو تعینات کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *