قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر آگئی

قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر آگئی

ایجبسٹن:پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والے میچ 27ویں اوور میں روک دیا گیا۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو شاہین بالرز نے غلط ثابت کر دیا،ساؤتھ افریقا کی پوری ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنا سکی۔

220 رنز کے کم ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم میدان میں آئی تو اوپنرز نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا۔

پاکستان ٹیم کو پہلا جھٹکا 40 کے مجموعی اسکور پر لگا جب اوپنر فخر زمان 31 رنز بنا کر مورنی مورکل کی گیند کر ہاشم آملہ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے،فخر زمان کے آؤٹ ہوتے ہی تو چل میں آیا کے مصداق اظہر علی مجموعے میں ایک رنز کا اضافہ کر کے چلتے بنے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ نے پارٹنر شپ بناتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے جانے کی کوشش کی لیکن محمد حفیظ 93 کے مجموعی اسکور پر محض 26 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بلے باز بابر اعظم 31 اور شعیب ملک 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے کہ بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 119 ہے جب کہ 27 اوورز گزر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *