عماد وسیم نے اے بی ڈی ویلیئرز سے اہم اعزاز چھین لیا

عماد وسیم نے اے بی ڈی ویلیئرز سے اہم اعزاز چھین لیا

برمنگھم: جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں وہ پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کے تجربہ کار بلے باز چوتھے نمبر پر کھیلنے کے لیے میدان میں آئے تو عماد وسیم کی پہلی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے کر چلتے بنے۔

جنوبی افریقی کپتان اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر 7 ویں مرتبہ اور ون ڈے کرئیر میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے ۔ 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم نے 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنا لیے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *