جنوبی افریقا کا قومی ٹیم کو جیت کیلئے220 رنز کا ہدف

جنوبی افریقا کا قومی ٹیم کو جیت کیلئے220 رنز کا ہدف

ایجبسٹن:پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں ساؤتھ افریقا نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 220 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  اسپورٹس ڈیسک کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 219 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

میچ کے آغاز میں ساؤتھ افریقا کو پہلا جھٹکا تب لگا جب ہاشم آملہ 16 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند کا شکار ہو گئے۔

ساؤتھ افریقا کی دوسری وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گری جب  ڈی کوک محمد حفیظ کی گیند کوسمجھنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ڈی کوک کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ ڈوپلیسی 26 کپتان ڈی ویلیر 0 ڈومینی 8 پارنر صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 عماد وسیم  اور جنید خان نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *