عید کا چاند کب نظر آئے گا،اہم اعلان کر دیا

عید کا چاند کب نظر آئے گا،اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد:ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ماہِ رمضان کے چاند کی پیدائش (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق) 26 اور 27 مئی کی درمیانی شب 12 بج کر 44 منٹ پر ہوئی تھی جبکہ اس کی مکمل عمر 29 دن، 6 گھنٹے اور 46 منٹ ہوگی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  اس سال عیدالفطر یعنی شوال کے چاند کی پیدائش 24 جون کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 24 جون کی شام شام جب غروبِ آفتاب کا وقت آئے گا تو چاند کی عمر صرف بارہ گھنٹے کے لگ بھگ ہوگی اور وہ سورج غروب ہونے کے صرف پانچ منٹ کے اندر اندر ہی غروب ہوجائے گا۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 جون کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 36 گھنٹے ہوگی۔ تب تک وہ نہ صرف خاصا نمایاں ہوچکا ہوگا بلکہ غروبِ آفتاب پر افق سے اس کی اونچائی بھی خاصی زیادہ ہوگی اور وہ سورج کے 30 منٹ بعد غروب ہوگا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *