شاہینوں نے میچ کے دوران ہی 17 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

شاہینوں نے میچ کے دوران ہی 17 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ایجبسٹن:پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں قومی ٹیم کے سپنرز نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پاکستانی سپنرز نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے15اورز میں3شکار کر لئے۔

پہلے 15 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے سپنرز کا یہ کارنامہ اس سے قبل 2001 میں دیکھنے کو ملا تھا جب  پاکستانی سپنرز نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے پہلے15اورز میں 44کھلاڑیوں کا شکار کر لئے تھے۔

یاد رہے پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں شاہینوں کی تباہ کن بالنگ سے مخالف ٹیم کے بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی۔

ساؤتھ افریقا نے 37 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 عماد وسیم نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *