ساؤتھ افریقا کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی،شاہینوں کا شاندار کم بیک

ساؤتھ افریقا کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی،شاہینوں کا شاندار کم بیک

ایجبسٹن:پاکستان اور ساؤتھ افریقا  کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں ساؤتھ افریقا  کے چھٹی وکٹ گر گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں قومی ٹیم کی جارحانہ بالنگ نے جنوبی افریقا کے بلے بازوں کو دھول چٹا دی۔

ساؤتھ افریقا کی ٹیم نے 34 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 128 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا میچ کے آغاز میں ساؤتھ افریقا کو پہلا جھٹکا تب لگا جب ہاشم آملہ 16 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند کا شکار ہو گئے۔

ساؤتھ افریقا کی دوسری وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گری جب  ڈی کوک محمد حفیظ کی گیند کوسمجھنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ڈی کوک کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ ڈوپلیسی 26 کپتان ڈی ویلیر 0 ڈومینی 8 پارنر صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 عماد وسیم نے 2 اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *