وہاب ریاض کا بھارتی سرزمین پر سجدہ یاد ہے،معافی مت مانگیں،پاکستانی کرکٹ شائقین

وہاب ریاض کا بھارتی سرزمین پر سجدہ یاد ہے،معافی مت مانگیں،پاکستانی کرکٹ شائقین

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے بھارت کے خلاف ناقص کاکردگی دکھانے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے اور پاکستان ٹیم کے لیے ساؤتھ افریقا کےخلاف میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں فاسٹ بالر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں اپنی ناقص کارکردگی پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں میں نے اپنی پوری کوشش کی لیکن وقت اچھا نہیں تھا۔

وہاب ریاض کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ جلدی نے ٹھیک ہو جائیں اور معافی کی کوئی ضرورت نہٰیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں وہاب ریاض کا بھارت کی سرزمین پر سجدہ اور پانچ وکٹیں نہیں بھولی جنہوں نے ہمارا سر فخر بلند کیا تھا اور ایسے ہیروز کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے۔

یاد رہے 4 جون کو پاکستان کے بھارت کے مابین کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں وہاب ریاض قومی ٹیم  کے لیے کافی مہنگے بالر ثابت ہوئے تھے، انہیں 8 اعشاریہ 4 اوورز میں 87 اسکور پڑے جب کہ وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کو انجری کے باعث آرام دے کر فخر زمان اور جنید خان کو جگہ دی گئی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *