گزشتہ روز میٹنگ میں اہم فیصلے کیے تھے،ٹیم کا مورال ہائی ہے،سرفراز احمد

گزشتہ روز میٹنگ میں اہم فیصلے کیے تھے،ٹیم کا مورال ہائی ہے،سرفراز احمد

ایجبسٹن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کے کھیل کے لیے ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ٹاس کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک اچھی میٹنگ ہوئی جس میں ہم نے فیصلہ کیا کہ شہزاد احمد اور وہاب ریاض کی جگہ فخر زمان اور جنید خان کو موقع دیا جائے گا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میٹنگ میں ہم نے کچھ فیصلے کیے جن سے ٹیم کا مورال ہائی ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ افریقا کے کپتان اے بی ڈی ویلئیر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے لیے ہم 80 فیصد پرامید تھے اور اب پاکستان کے خلاف جیت کر اس کو 100 فیصد بنا دیں گے۔ اے بی ڈی ویلئیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

یاد رہے پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ میچ کا باقاعدہ آغاز کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *