جنوبی افریقہ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

برمنگھم : انگلیڈ میں جاری چیمئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ پہلے بیٹنگ کرے گا،کپتان اے بی ڈویلئیرز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے اس لئے پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لئے یہ میچ نہایت اہم ہے کیونکہ ہارنے کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔

کپتان پاکستان ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،احمد شہزاد اور وہاب رہاض ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،ان کی جگہ جنید خان اور فخر زمان کو موقع دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ میچ پاکستان کے لئے نہایت اہم ہے جبکہ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *