نینا گپتا اور ویون رچرڈز کی بیٹی کسی سے ناراض نہیں

نینا گپتا اور ویون رچرڈز کی بیٹی کسی سے ناراض نہیں

ممبئی : ویسٹ انڈیز کے آل ٹائم سٹار بلے باز سابق کھلاڑی ویون رچرڈ زجب میدان میں کھیلنے جاتے تھے تو ان کی کارکردگی دیکھ کر نہ صرف ویسٹ انڈیز بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح ان کی تعریف کرتے تھے ،

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق ویون رچرڈ کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ بالی ووڈ کی معروف اور نیشنل ایوارڈ یافتہ  اداکارہ  نینا گپتا بھی ان کے پیار میں دیوانی ہو گئیں اور دونوں ستاروں کے درمیان کچھ عرصہ تک محبت کا یہ سلسلہ جاری رہا اور ان کے ہاں شادی کے بغیر ایک بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی ۔

رپورٹ  کے مطابق 1980کی دہائی میں جب ویون رچرڈ ز بھارت کے دورے پر آئے تو ان کی ملاقات بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا سے ہوئی جو پہلے ہی ان کے پیار میں  پاگل ہو چکیں تھی،پھر اسی دوران دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ پروان چڑ ھ گیا ۔

اس دوران قربت بڑھی تو نینا گپتا شادی کے بغیر ہی ویون رچرڈز کی بیٹی کی ماں بن گئیں لیکن پھر بھی ویون رچرڈز نے نینا گپتا سے شادی نہیں کی۔

نینا گپتا نے اکیلے ہی اپنی بیٹی کی پرورش کی،اب ان دونوں کی بیٹی مسبا گپتا کی عمر 26سال ہے جو پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہے۔

یاد رہے کہ نینا  گپتانے اپنی بیٹی کو اس بارے میں سب کچھ سچ بتا دیا تھا جبکہ مسبا گپتا کا کہنا ہے کہ ہم نے حالات سے سمجھوتا کرلیا ہے ،اصل میں ہم نارملسٹ ہیں اس لئے یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *