جے آئی ٹی کو دھمکیاں ملنے لگیں،شدید خدشات لاحق

جے آئی ٹی کو دھمکیاں ملنے لگیں،شدید خدشات لاحق

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیاءنے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خدشات پر درخواست دائر کر یں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے سامنے دوسری رپورٹ جمع کرانے کے لئے آئے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جو خدشات ہیں اس پر الگ سے درخواست دائر کر رہے ہیں اور سب چیزیں عوام کے سامنے آ جائیں گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور آپ کو کس قسم کے خدشات کا سامنا ہے جس پر جے واجد ضیاءکا کہنا تھا کہ خدشات پر الگ سے درخواست دائر کر رہے ہیں اور درخواست کو پبلک بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے حسین اور حسن نواز سے پوچھ گچھ کرنے والی جے آئی ٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر واجد ضیاءسمیت تمام ممبران کو شدید خدشات ہیں جس پر اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بارے سوچا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *