لیموں،زیتون کا تیل،جوڑوں کے درد سے نجات

لیموں،زیتون کا تیل،جوڑوں کے درد سے نجات

 

نیو یارک: دنیابھرمیں دیگرامراض کی طرح جوڑوں کادردبھی اب پریشان کن امراض میں شمارکیاجاتاہے اورلوگ جوڑوں کے دردکےلئے کئی مہنگی ادویات کااستعمال کرتے ہیں

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  آپ اگرقدرتی نسخے کے ذریعے اس موذی مرض سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں تو لیموں اور زیتون کا تیل یہ مسئلہ حل کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دوتازہ لیموں،زیتون کاتیل اورایک جارلیں پہلے لیموں چھیلیں اور ان کے چھلکے جار میں ڈال دیں،اب جار کو زیتون کے تیل سے بھر دیں۔جار کو اچھی طرح بند کرکے دوہفتے تک رکھ دیں۔

اس تیل کو روئی کے ذریعے جہاں درد ہو رات کے وقت لگائیں اوراگردردزیادہ ہوتودن میں تین مرتبہ اس کواستعمال کریں جوڑوں کادردایک ہفتہ میں بالکل ختم ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق لیموں اور زیتون کے تیل کا نہار منہ استعمال دیگر کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے جن میں دل،جگر،معدے کے امراض اور قبض شامل ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *