ٹاس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں یا خلاف؟شاہینوں کے پاس ایونٹ میں رہنے کا آخری موقع

ٹاس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں یا خلاف؟شاہینوں کے پاس ایونٹ میں رہنے کا آخری موقع

برمنگھم:پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے 7ویں میچ ساؤتھ افریقن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ برمنگھم میں ہونے والے اس میچ میں وکٹ پراٹیک کیلئےفاسٹ بولر ہی بہترین آپشن ہوگا۔

اس سے قبل 4 جون کے بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ  یں شکست کے بعد ے اپنے دوسرے میچ میں قومی ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی ہیں،وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارت سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ جیتنا لازمی ہے،شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ناممکن ہوجائے گی۔

قومی ٹیم کے ایونٹ کے دوسرے اور اہم میچ میں شاہینوں کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *