صرف ایک خوراک 30 دن تک ذیابیطس سے نجات

صرف ایک خوراک 30 دن تک ذیابیطس سے نجات

نارتھ کیرولینا: ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ انسولین کے انجکشن لگوانے پڑتے ہیں جو ایک تکلیف دہ عمل ہے لیکن ماہرین نے اب ایک ایسا طریقہ وضع کر لیا ہے جس کی بدولت مہینے میں صرف ایک سے دو مرتبہ ہی انسولین کا انجکشن لگوانا کافی رہے گا اور مریضوں کو ہر روز اس اذیت سے گزرنا نہیں پڑے گا۔

 

ریسرچ کے مطابق  ذیابیطس کی جدید ترین دواؤں میں گلوکوگان لائک  پیپٹائیڈ 1(جی ایل پی ون)کہلانے والا ایک مالیکیول موجود ہوتا ہے جو جسم میں اس وقت انسولین کی پیداوار بڑھا دیتا ہے جب گلوکوز کی اضافی ضرورت ہو اور اس طرح وہ خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ماہرین  کے مطابق اپنی بہترین خصوصیات کے باوجود جی ایل پی1 جب انسانی جسم کے اندر پہنچتا ہے تو بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کر ختم ہوجاتا ہے اور یوں اپنا بھرپور فائدہ نہیں دے پاتا،اگرچہ جی ایل پی1 کے ساتھ کچھ مزید سالمات (مالیکیولز) شامل کرکے اس کی پائیداری میں اضافہ ضرور کیا گیا ہے لیکن تب بھی یہ 3 سے 7 دن کے اندر اندر گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔

لیکن نئی حکمتِ عملی کے تحت سائنسدانوں نے جی ایل پی1 کو اس قابل بنالیا ہے کہ یہ جسم میں دو ہفتوں سے بھی زیادہ عرصےتک اپنا وجود برقرار رکھ سکتا ہے اور یوں ایک طویل عرصے تک ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے انجکشن سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نارتھ کیرولائنا  ڈیوک یونیورسٹی اور ایک نجی تحقیقی ادارے کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے جی ایل پی1 کو ایک بایو پولیمر کے ساتھ ملا کر ایسا مادہ بنالیا ہے جو سرد حالت میں گاڑھے سیال کی شکل میں ہوتا ہے لیکن جب وہ اس کا سامنا انسانی جسم کے نسبتاً گرم درجہ حرارت سے ہوتا ہے تو وہ جیلی دار مواد جیسی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

جیلی دار شکل میں آجانے کے باعث یہ مادّہ بڑی آہستگی سے جی ایل پی1 کا اخراج کرتا ہے اور یوں ایک لمبے عرصے تک خون میں شکر کی مقدار کنٹرول کرسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان میں میٹابولزم کی رفتار بندروں سے بھی کم ہوتی ہے اس لیے توقع ہے کہ یہ مادّہ انسانوں میں ایک ماہ تک بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھ سکے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *