جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کی نئی حکمت عملی

جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کی نئی حکمت عملی

برمنگھم:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم آج جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہو گی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی،وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

اپنے پہلے میچ میں بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی،قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے تاہم شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی ناممکن ہو گی۔

ٹیم میں جنید خان اور فخر زمان کو شامل کیا جائےگا جبکہ انجرڈ وہاب ریاض اور احمد شہزاد باہر ہوگئے۔فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے مڈل آرڈر میں حفیظ اور شعیب ملک ہیں،ضرورت پڑی تو وہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *