سلمان خان نے اپنی پہلی ناکام محبت کا رازکھول دیا

سلمان خان نے اپنی پہلی ناکام محبت کا رازکھول دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان پرفیکٹ بیچلر تو کہلاتے ہی ہیں لیکن کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار آج بھی اپنی زندگی میں اکیلے ہیں۔

اپنی زندگی کے اس اہم پہلو کے بارے میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران سلمان اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کافی جذباتی ہوگئے۔

دبنگ خان نے بتایا کہ مجھے پہلی بار محبت صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی تاہم میں اسے کبھی اپنے دل کا حال بتا نہیں سکا، میں ڈرتا تھا کہیں وہ میری محبت کے بارے میں جان کرمنع نہ کردے ۔

انہوں نے لڑکی کانام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری بہت اچھی دوست تھی لیکن مجھے دوست سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتی تھی لیکن جب بھی وہ کسی اور لڑکے ساتھ بات یا ملاقات کرتی تو میرا دل ٹوٹ جاتا تھا وہ آج تک نہیں جان سکی کہ میں اس سے کتنی محبت کرتا تھا۔

انہوں نے افسردہ لہجے میں کہا کہ اس لڑکی کو معلوم تھا میں اسے پسند کرتا ہوں اس کے باوجود اس نے مجھے نظر انداز کردیا اوراس چیز نے مجھے توڑکر رکھ دیا۔

انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ خوبصورت نہیں تھی لیکن اس میں کچھ تھا جو اسے پر کشش بناتا تھا اس کے پاس ایک کتا تھا جو کافی غصیلا تھا،ایک بار اس نے مجھے کاٹا تو میں اسے مارنے لگا،جس پر لڑکی الٹا مجھ پر ہی چلائی،جس کے بعد میں نے سوچا کہ اب بہت ہوگیا اور اس طرح ہمارے درمیان سب کچھ ختم ہوگیا۔

اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس لڑکی کو چھوڑے 35 برس ہوگئے ہیں اور اس واقعے کے بعد میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اب بھی بہت خوش گوار زندگی گزار رہی ہوگی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ محبت پانے میں ناکام رہے ہیں،ان کی زندگی ابتدا ہی سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔

کئی کامیاب فلموں اور پروگرام کی میزبانی کو کریڈٹ پر رکھنے والے سلمان خان کی بیچلر لائف کی خاص بات یہ ہے کہ بالی وڈ کی صف اول کی اداکارئیں ایشوریا رائے،کترینہ کیف،زرین خان اور لولیا وینتران کی زندگی میں آئیں لیکن یہ تعلقات ازدواجی حیثیت میں نہیں بدل سکے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *