کینسر کا علاج دریافت کرلیا گیا،ماہرین کا دعوی

کینسر کا علاج دریافت کرلیا گیا،ماہرین کا دعوی

بکنگھم: کینسر ایک نہایے خوفناک بیماری ہے جس کی بہت ساری اقسام ہیں،سائنسدان دن رات اس بیماری کو شکست دینے والی ادویات تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اسی حواے سے برطانوی ماہرین کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ماہرین نے کینسر کی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے والی دوا کی تیاری کا دعوی کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق یونیورسٹی آف بکنگھم میڈیکل اسکول کے ماہرین نے ایک اسی دوا تیار کرنے کا دعوی کیا ہے جس سے کینسر جیسے موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بکنگھم یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر کورل سکورا کا کہنا ہے کہ بالآخر کینسر کی بیماری پر ہماری گرفت مضبوط ہو چکی ہےاور ہم اس بیماری کا خاتمہ کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکن سوسائٹی آف کلینکل اونکولوجی(اے ایس سی او)کی جانب سے کینسر میں مبتلا 161 افراد پر تحقیق کی گئی ہے ،اس نئے ٹیسٹ کو 90 فیصد تک کارآمد پایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھری پی سٹیٹن  چھاتی،آنتوں،ہڈیوں،پروسٹیٹ  اور پیٹ کے کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اس دوا کی تیاری میں دنیا کے امیر ترین انسان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تعاون کیا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق جاری ہے اور امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی کینسر جیسی موذی بیماری کا جڑ سے خاتمہ کر دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *