پاکستانی ٹی وی میزبان نے مریم نواز کووعدہ یاد دلادیا

پاکستانی ٹی وی میزبان نے مریم نواز کووعدہ یاد دلادیا

اسلام آباد: پاکستان کے نجی نیوز چینلز میں سے ایک آج ٹی وی پر حالات حاضرہ کے پروگرام کے میزبان رحمن اظہر نے ن لیگ کا بھولا وعدہ یاد دلانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو ٹویٹ کرڈالی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق ’اسلام آباد ٹونائٹ ود رحمن اظہر‘ کے میزبان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پرمریم نواز کو ان کا 10 ماہ پرانا وعدہ یاد دلایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد خان بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس سانحہ کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ شہزاد خان کی اہلیہ اور ان کے بچوں کو گھر دیں گے۔ شہید کیمرہ مین کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے واقعہ کے چند روز بعد ان سے رابطہ کیا تھا لیکن پھر کچھ نہیں بتایا گیا۔

مریم نواز کے وعدے کو 10 ماہ گزرنے کے باوجود پورا نہ ہونے پر شہزاد خان کی اہلیہ نے رندھے ہوئے لہجے میں وزیراعظم کی صاحبزادی سے اپیل کی کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔

اس موقع پر شہزاد خان کی والدہ نے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ بیٹے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی موجودگی میں سب کچھ معمول پر تھا لیکن اب میری بہو اور شہزاد خان کے بچے دربدر ہیں۔

پاکستانی ٹی وی میزبان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر آپ کی توجہ چاہئے کیونکہ میرے کولیگ کیمرہ مین کا خاندان اب بھی وعدے کے وفا ہونے کا منتظر ہے۔

آج ٹی وی کے شہید کیمرہ مین شہزاد خان کی اہلیہ،ایک کم سن بیٹی اور دو ننھے بیٹے حکومتی وعدے کو 10 ماہ گزر جانے کے بعد بھی اس کے پورا ہونے کے منتظر ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *