نجم سیٹھی نے جیو کوخیرباد کہہ دیا

نجم سیٹھی نے جیو کوخیرباد کہہ دیا

اسلام آباد: پاکستان میں نجی چینلز پر معروف ٹی وی میزبانوں میں سے ایک نجم سیٹھی نے جنگ گروپ کے نیوز چینل جیو سے استعفی دے دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کراچی کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی کرکٹ کے معاملات میں خاصا فعال کردار ادا کرنے والے ٹیلی ویژن میزبان کے استعفی کے اسباب یا ان کی آئندہ کسی نئے چینل میں شمولیت کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

نجم سیٹھی جیو نیوز پر منیب فاروق کے ساتھ آپس کی بات نامی پروگرام کرتے رہے ہیں۔ جہاں وہ اپنی ’چڑیا‘ کی فراہم کردہ اطلاعات کی وجہ سے ایک مناسب حلقہ اثررکھتے ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہاتھ میں شراب کی بوتل پکڑے تصویر سمیت ایک پروگرام کے دوران کھڑکی کے پیچھے خاتون کے لباس بدلتی ہوئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نجم سیٹھی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

69 سالہ نجم سیٹھی پاکستانی صوبے پنجاب کے ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ وہ ٹیلی ویژن میزبان ہونے کے علاوہ ایک انگریزی روزنامے فرائیڈے ٹائمز سے متعلق بھی رہے ہیں. نجم سیٹھی یونیورسٹی آف کیمبریج سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی اپنی اہلیہ جگنو محسن کی معاونت بھی کرتے رہے ہیں۔

ان کی اہلیہ بھی جیو نیوز پر ایک پروگرام کی میزبانی کرنے کے لئے علاوہ فرائیڈے ٹائمز کی شریک بانی اور ایڈیٹر بھی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *