جماعت اسلامی کے رہنماپراسرار طور پرلاپتہ

جماعت اسلامی کے رہنماپراسرار طور پرلاپتہ

لاہور: جماعت اسلامی پنجاب کے ضلعی رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32 حافظ فرحان احمد گجر تین روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ لاہور کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حافظ فرحان احمد گجر جماعت اسلامی کی ضلعی تنظیم کا حصہ اور صوبائی حلقے کے تنظیمی سربراہ بھی ہیں۔

فرحان احمد گجر کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین روز سے لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔

سرگودھا ضلع کی جماعت اسلامی کی جانب سے 15 مئی کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے خصوصی خطاب کیا تھا۔ فرحان احمد گجر اس پروگرام کے منتظمین میں بھی شامل تھے۔

فرحان احمد گجر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے جن حلقوں پر جماعت اسلامی مقابلے کی پوزیشن میں ہے ان میں سے ایک صوبائی حلقہ پی پی 32 بھی ہے جس سے لاپتہ ہونے والے رہنما امیدوار ہیں۔

فرحان احمد گجر کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی ان کی برآمدگی کے لئے مہم جاری ہے جس میں ان کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مبینہ طور پر اغوا کئے گئے جماعت اسلامی رہنما کی فیس بک پروفائل کے مطابق وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد،سرگودھا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف پنجاب میں زیرتعلیم رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *