عمران خان کی میچ فکسنگ!ثبوت ن لیگ کو مل گئے

عمران خان کی میچ فکسنگ!ثبوت ن لیگ کو مل گئے

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد مہدی نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ میں اپنے دور میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان میچ فکسنگ میں ملوث رہ چکے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران محمد مہدی نے کہا کہ عمران خان نے1983کے ورلڈ کپ میں قومی مفاد کو پچھاڑتے اور قومی کرکٹ ٹیم کو دھوکے میں رکھتے ہوئے کیری پیکر سے ایک بڑی تعداد میں رقم کمائی۔

انہوں نے بتایا کہ پیکر ایک آسٹریلوی میڈیا ٹائیکون تھا جس نے1977میں معروف آسٹریلوی،پاکستانی،جنوبی افریقی اور ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کے ساتھ خفیہ معاہدے کر کے ایک سیریز قائم کی۔

مہدی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا لندن کا متنازعہ فلیٹ اسی سال خریدا گیا تھا جب عمران خان نے اس وقت باؤلنگ کرنے سے انکار کر دیا تھا جب ٹیم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی ، جس کا بعد ازاں نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان میچ ہار گیا۔

ن لیگی میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مرکزی اسٹرائیکر ہونے کے باوجود نازک حالات میں عمران خان کے باؤلنگ سے پُر اسرار انداز میں انکار کرنے کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسوں کے حصول کے لیے عمران خان کے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کی بھی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جائیداد کی رقم آسٹریلیا اور انگلینڈ میں کھیلی گئی کرکٹ سے حاصل ہونے والی انکم سے ادا کی تھی۔

اس سے قبل اپنی بائیوگرافی میں پی ٹی آئی چئیرمین کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں میچ فکسنگ کے جھگڑے عروج پر تھے۔

عمران کا یہ بیان عدلیہ،تحقیقاتی اداروں اور عام عوام کے سامنے بطور ثبوت پیش کیا جا سکتا ہے۔

محمد مہدی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور مشرف دور میں 9 سال احتساب کا بھی سامنا کیا۔ ن لیگ کبھی بھی مجرم ثابت نہیں ہوئی اور اس بار بھی انہیں کلین چٹ ہی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سازشی حکومت اور عدلیہ کے مابین کشیدگی بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *