جنرل قمر جاوید باجوہ کی جاپانی سفیر سے ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ کی جاپانی سفیر سے ملاقات

راولپنڈی:پاک فوج کی عسکری قیادت کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات میں کہا ہے کہ امید ہےخطے میں قیام امن کے لیے جاپان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے راولپنڈی میں پاک فوج کی عسکری قیادت کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے جاپان خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیرنےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی،جبکہ ملاقات میں خطےکی سلامتی اوردوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *