حسین نواز کی تصویر آئی بی اور وزارت داخلہ نے لیک کی

حسین نواز کی تصویر آئی بی اور وزارت داخلہ نے لیک کی

اسلام آباد:ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے حوالے سے ایک سیاسی جماعت ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال رہی ہے ،یہ ایک انتہائی بے بنیا د،لغو اورمضحکہ خیز الزام ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی کی صرف بیرونی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے پاس ہے،اکیڈمی کے انتظامی امور میں اسلام آباد پولیس یا وزارت داخلہ کا کوئی عمل دخل نہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ اسلام آباد پولیس سمیت وزارت داخلہ کے کسی ڈیپارٹمنٹ کی رسائی جے آئی ٹی آفسز تک نہیں ہے ،وزارت داخلہ یا ماتحت اداروں کی جے آئی ٹی کی کارروائی یا فلم بندی تک رسائی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک حساس مسئلے پر اس انداز سے سیاست کرنا نا مناسب ہے ،اگر یہ منطق مان لی جائے تو عمران خان کو سیکیورٹی بھی اسلام آباد پولیس ہی دیتی ہے ،بنی گالا میں جو ہوتا ہے اس کی ذمہ داری بھی اسلام آباد پولیس یا وزارت داخلہ پر ڈال دی جائے؟

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حسین نواز کی تصویر وزارت داخلہ اور آئی بی نے لیک کی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *