نہال ہاشمی خود استعفیٰ کی تصدیق کریں،چئیرمین سینیٹ

نہال ہاشمی خود استعفیٰ کی تصدیق کریں،چئیرمین سینیٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نہال ہاشمی کے استعفیٰ کی تصدیق کرنے کے لئے انہیں بدھ کے روز طلب کر تے ہوئے رولنگ دی کہ جب تک وہ خود آکر استعفیٰ کی تصدیق نہیں کریں گے اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر نہال ہاشمی کو ان کے استعفیٰ کی تصدیق کے لیے آج 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ حکام کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنے وکیل کے ذریعے چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ پر کارروائی غیرمعینہ مدت تک معطل کرنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے استعفیٰ پر کارروائی معطل کرکے نہال ہاشمی کو بدھ کی صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک کسی رکن کے استعفیٰ کو درست نہیں مانیں گے جب تک وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اس کی تصدیق نا کردے۔

 وزیر اعظم نوازشریف نے نہال ہاشمی کے متنازع بیان کے بعد نہ صرف پارٹی رکنیت معطل کی بلکہ سینیٹ کی نشست سے بھی مستعفیٰ ہونے کا حکم دیا تھا جس کے بعد اسی روز انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹیریٹ میں جمع کرا دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *