چائے انسانی جینز میں تبدیلی لاتی ہے

چائے  انسانی جینز میں تبدیلی لاتی ہے

سٹاک ہام: چائے کے مرعدد فوائد سامنے آتے رہتے ہیں جیسے ہارٹ اٹیک اور ہائی بلڈپریشر کا خطرہ کم کرنے سے  لے کر مخصوص اقسام کے کینسر سے تحفظ دینے تک،مگر اب ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ گرم مشروب جینز پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

 پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈسیک کے مطابق اپپسلا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے پینے کی عادت ڈی این اے کو ممکنہ طور پر تبدیل کردیتی ہے جو کہ امراض اور مجموعی صحت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ گرم مشروب 28 مختلف جینز میں تبدیلیاں لاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران یورپ بھر سے تین ہزار سے زائد بالغ افراد کے ڈی این اے نمونے لیے گئے جو کہ چائے اور کافی پینے کے شوقین تھے۔

ریسرچ کے مطابق  جو لوگ سیاہ چائے کو اکثر پیتے ہیں ان کے ڈی این اے میں موجود جینز میں تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات پہلے ثابت ہوچکی ہے کہ اس گرم مشروب کا استعمال خواتین میں ورم کی سطح اور ایسٹروجن کی سطح میں کمی لاتا ہے جو کہ مختلف امراض سے تحفظ دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں مقبول اس مشروب کا روزانہ استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو لاحق ہونے والے اس مرض کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سبز یا ہو سیاہ چائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ دونوں ہی دماغ پر یکساں انداز سے مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *