ترش لیموں کے حیران کن فوائد

ترش لیموں کے حیران کن فوائد

لاہور:  تُرش لیموں انتہائی صحت بخش ہوتا ہے ، بعض غذائی ماہرین کے نزدیک یہ انسانی صحت کے لیے بہترین غذاؤں میں سرفہرست ہے،غذائی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ترش لیموں دل اور بالوں کو طاقت بخشتا ہے اور انسانی جلد کو صحت اور سلامتی فراہم کرتا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترش لیموں صحت کے لئے نہایت فائدے مند ہے مگر اس کو اسی طریقے سے استعمال کرنا چایئے جس سے یہ واقعی فائدہ دے۔

طبی ماہرین کی جانب سے ترش لیموں کے چند فوائد بتائے گئے ہیں جو یہ ہیں۔

نہار منہ لیموں پانی

روزانہ  صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے یہ تمام فالتو کیلوریز کو ختم کرتا ہے جس سے انسان ہشاش بشاش رہتا ہے اور موٹاپے کا شکار بھی نہیں بنتا۔

سینے کی جلن

ایک عدد ترش لیموں ایک گلاس پانی میں ڈال کر روزانہ پینے سے سینے کی جلن اور تیزابیت سے نجات مل جاتی ہے۔

تازگی سے بھرپور سانس

اگر آپ چاہتے ہیں کہ سارا دن آپ کے منہ سے خوشگوار اور تازگی سے بھرپور  مہلک آتی رہے تو صبح یا رات کو سوتے وقت  نیم گرم پانی میں لیموں اور نمک ڈال کر غرارے کریں ،اس سے آواز بھی صاف ہو گی اور سانس بھی مہکتی رہے گی۔

قوت مدافعت

ترش لیموں پانی کا ایک گلاس روزانہ پینے سے جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی بیماریوں جیسے فلو  وغیرہ سے نجات مل جاتی ہے۔

جلد کی شادابی

خالص لیموں کا رس کسی روئی وغیرہ سے جلد پر ملنے سے جلد صاف ہوتی ہے اور کیل مہاسوں وغیرہ سے نجات ملتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *