سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،عید سے پہلے عیدی

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،عید سے پہلے عیدی

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے جون کی تنخواہیں یکم جولائی سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہیں عید سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ عید الفطر کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو22جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ بنکوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق24جون بروز ہفتہ کو تعطیل کے باوجود بھی تمام بنکس کھُلے رہیں گے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *