چھوٹی عید سے پہلے بڑی قربانی،شجاعت حسین کا اعلان

چھوٹی عید سے پہلے بڑی قربانی،شجاعت حسین کا اعلان

لاہور:مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شریف برادران ہمیشہ سے ہی عدلیہ کے خلاف رہے ہیں تاہم پاناما کیس کا فیصلہ انصاف اور قانون کے مطابق ہو گا چھوٹی عید سے پہلے بڑی قربانی ہو گی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران جسٹس سجاد علی شاہ کے ٹیلی فون ٹیپ کراتے تھے،27جنوری کو سپریم کورٹ پر حملہ پوری دنیا نے دیکھا۔

انھوں نے کہا کہ بڑا منصوبہ بنایا ہے جے آئی ٹی کے فیصلے کے بعد سامنے لائیں گے۔

مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف نے شہباز شریف کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تاہم اس وقت میاں منیر اور اب نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *