حسین نواز کی تصویر،جے آئی ٹی نے نوٹس لے لیا

حسین نواز کی تصویر،جے آئی ٹی نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد:حسین نواز کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر جے آئی ٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اس معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں جبکہ حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی تصویر کے اصلی یا نقلی ہونے سے متعلق انکوائری کمیٹی جائزہ لے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں جے آئی ٹی کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمیشن میں موجود ملازمین سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تصویر کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ تصویر28مئی11بجکر37منٹ کی ہے سوشل میڈیا پر یہ تصویر خاصی وائرل تو ہوئی لیکن تاحال اس تصویر کے اصلی یا نقلی ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *