بجلی نہیں آ رہی،اداکارہ میرا کا مریم پر طنز

بجلی نہیں آ رہی،اداکارہ میرا کا مریم پر طنز

اسلام آباد:بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کرپاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے بھی وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ویسے بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

اب تو بجلی کے بحران سے عاجز آئے ہوئے اداکار بھی میدان میں آ گئے ہیں اور فلم اسٹار میرا نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

میرا نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میڈم اتنی گرمی اور روزے کے حالت میں بجلی کیوں نہیں آ رہی؟

یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ بھی چلتا رہا ہے جسے”مریم بجلی نہیں آ رہی”کا نام دیا گیا تھا جس میں بھی بجلی کے ستائے عوام نے خوب اپنے دل کی بھڑاس نکالی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *