پاکستان قطر تعلقات،ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

پاکستان قطر تعلقات،ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کا قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق خلیجی ممالک اور قطر کے مابین سامنے آنے والی کشیدگی کے بعد پاکستان کو موقف سامنے آ گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان قطر سے سفارتی تعلقات ختم نہیں کر رہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کا خواہاں ہے اس لئے پاکستان خلیجی ممالک کی مہم کا حصہ نہیں بنے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب،بحرین،مصر اور اقوام متحدہ نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے ہیں جبکہ قطری شہریوں کو بھی چودہ دن میں اپنے وطن واپس جانے کا حکم دے دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *