ہاتھ اور پاوں کیوں سن ہوتے ہیں؟

ہاتھ اور پاوں کیوں سن ہوتے ہیں؟

نیویارک: ہاتھ پاؤں سُن ہونے کی سب سے بڑی وجہ جسمانی کمزوری سمجھی جاتی ہے اور جسمانی کمزوری کا سب سے بڑا سبب مناسب اورمتوازن غذا کا نہ ہونا ہے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق  جسمانی کمزوری، ہاتھ پاؤں کا سن ہونا اور خون کا رکنا  جسے پریستھیسیا کہا جاتا ہے  کی ایک بہت بڑی وجہ حفظانِ صحت کے حوالے سے معلومات کا نہ ہونا ہے۔

ریسرچ کے مطابق  پریستھیسیا سینڈروم  مخصوص اعصاب  میں تحریک رک جاتی ہے جس کی وجہ سے  جسم کا وہ حصہ سن ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن کوئی شخص ایسی پوزیشن میں بیٹھتا یا لیٹ جاتا ہے کہ جسم کے کسی حصے کی نرو میں تحریک رک جائے تو جسم کا وہ حصہ سن ہو جاتا ہے۔

جسم کے کسی حصے کے سن ہو جانے سے سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہوتی ہے کہ جسم کا سن ہوجانے والا حصہ دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آنا شروع کر دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک آدھ بار ایسا ہو جانا نارمل ہے مگر اگر کسی کے ساتھ ایسا مسلسل ہو اور دیر تک یہ کیفیت رہے تو اسے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چایئے کیونکہ یہ  ٹیومر اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *