نہال ہاشمی سپریم کورٹ کے روبرو

نہال ہاشمی سپریم کورٹ کے روبرو

اسلام آباد:تحقیقاتی اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دینے والے لیگی رہنما نہال ہاشمی آج بروز سوموار دوبارہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی پیشی اور تحقیقات پر اداروں کو دھمکانے والے نہال ہاشمی از خود نوٹس کیس میں آج دوسری بار سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔

نہال ہاشمی کی متنازع تقریرکی ویڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع کرادئیے گئے۔

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کی متنازع تقریر کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس میں شواہد سپریم کورٹ میں ہفتے کے روز جمع کرائے گئے جن میں نہال ہاشمی کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب نہال ہاشمی کی عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کا مقدمہ کراچی کے بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں عدلیہ اور سرکاری تحقیقاتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام میں عدلیہ کے خلاف نفرت انگیز جذبات پیدا کئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *