پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،ویراٹ کوہلی نے بری خبر سنا دی

پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،ویراٹ کوہلی نے بری خبر سنا دی

ایجبسٹن:چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ دوسری اننگ کھیلنے والی ٹیم پر دباؤ ہوگا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری اننگ کھیلنے والی ٹیم پر پریشر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اور فاسٹ بالرز کسی بھی ٹائم پرفارم کر سکیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے اور ہم اس کا پورا استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گےا ور ہمارے کھلاڑیوں پر کوئی دباؤ نہیں۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے مابین  چیمپئنز ٹرافی کا اہم ترین میچ ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *