محمد عباس پاکستان کی فتح کے لئے پر امید

محمد عباس پاکستان کی فتح کے لئے پر امید

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت کو ہرائے گا اور پاک بھارت اچھا مقابلہ ہوگا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیو ں نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس موقع پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سرفراز احمد کیلئے بڑا امتحان ہے اور قومی ٹیم میں سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن ہے۔

آل راﺅنڈر انور علی کا کہناتھا کہ پاکستان کے پاس اچھے آل راﺅنڈر ہیں اور قومی ٹیم بھارت کو ٹف ٹائم دے گی جبکہ رمیز راجہ جونیئر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ میں فیلڈنگ اہمیت کی حامل ہے،سرفراز احمد فائٹر کرکٹر اور اچھے کپتان ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل اتوار کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ محکمہ موسمیات نے اس موقع پر بارش کی پیشنگوئی بھی کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *