آم بلڈ پریشر اوربلڈ شوگر میں مفید

آم بلڈ پریشر اوربلڈ شوگر میں مفید

اوکلاہاما:  آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ،دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ہو جسے آم پسند نہ،آم اگرچہ اپنی منفرد مٹھاس اور خوشبو کی وجہ سے کھایا جاتا ہے مگر صحت کے حوالے سے بھی یہ ایک صحت مند پھل ہے۔

اوکلاہاما اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق آم بلڈ پریشر،بلڈ شوگر اور آنتوں کی بیماریوں میں فائدے مندہے۔

ریسرچ کے مطابق آم آنتوں کی سوزش،انفیکشن اور میٹابولزم کے نظام کو درست رکھتا ہے،اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کو بھی نارمل رکھتا ہے۔

لیڈ ریسرچر لینونارڈ ؤ اورٹیگا کے مطابق آم میں پائے جانے والے اجزاء میٹابولز نظام کر درست رکھتے ہیں۔

آم میں پائے جانے والے اجزاء ذود ہضم ہوتے ہیں ،یہ جسم سے فاضل مادوں کے اخراج کو آسان بناتے ہیں جس کی وجہ سے موٹے افراد بھی اسے بلا خوف استعمال کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر اور جگر کی سوزش مل کر ہارٹ اٹیک کا خطرہ 8 گنا تک زیادہ بڑھا دیتے ہیں جبکہ آم کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول اور جگر کی سوزش کو کم کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *