کینسر کے سیلز کو تباہ کرنے والے قدرتی اجزا

کینسر کے سیلز کو تباہ کرنے والے قدرتی اجزا

برلن: تیز مرچ والے کھانوں کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ تیز مرچ کینسر کے خلیات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق جرمن ماہرین نے تیز سرخ مرچوں میں کیپسکین نامی اجزا دریافت کئے ہیں جو کینسر کے سیلز کو تباہ کرتے ہیں۔

روہر یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق تیز مرچ کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روک دیتی ہے جس سے مرض بڑھتا نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز مرچ میں پائے جانے والے جز کیپسکین کو دیگر اجزا کے ساتھ ملا کر مستقبل میں ایسی دوا تیار کی جاسکتی ہے جو اس مرض کا مکمل خاتمہ کر دے۔

ڈاکٹر لی ویبر کا کہنا ہے کہ تیز سرخ مرچ میں پائے جانے والے اجزاء کینسر کے سیلز کو تباہ کردیتے ہیں جس سے اس مرض کو بڑھنے کا موقع نہیں ملتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز مرچ کے استعمال سے منہ کے ٹشوز متاثر نہیں ہوتے اس لئے اپنے کھانوں میں مرچ کا استعمال کرنا بیوقوفی نہیں بلکہ عقلمندی ہے۔

فیڈ ایکسپرٹس کے مطابق یہ کمپاونڈ ہاٹ چلی ساس میں بھی پایا جاتا ہے اس لئے اسے اپنے کھانوں کا لازمی حصہ بنانا چایئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *