آرتھرائٹس کے علاج کے لئے نئی دوا ایجاد

آرتھرائٹس کے علاج کے لئے نئی دوا ایجاد

لندن: گٹھیا کے درد کے لئے برطانوی ماہرین نے ایک نئی زود اثر دوا تیار کرنے کا دعوی کیا ہے جس سے اس تکلیف دہ بیماری سے نجات مل جائے گی۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے گٹھیا کے درد کے حوالے سے ایک نئی دوا تیار کی ہے جو آرتھرائٹس کی تمام اقسام کے علاج میں مددگار ہو گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گٹھیا  دائمی درد کے حوالے سے جانے جانی والی بیماری ہے جو بڑی عمر کے دو تہائی افراد کو لاحق ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ایڈورڈ ایمری کے مطابق آرتھرائٹس کی کئی اقسام ہیں اور اس کے لئے دی جانے والی ادوایات عموما ایک قسم پر ہی اثر انداز ہوتی ہیں،جب مریض کو افاقہ نہیں ہوتا تو ڈاکٹرز انہیں ہیوی پین کلرز جیسا کہ اوکسی کوڈون یا مورفین وغیرہ دینا شروع کر دیتے ہیں جو کہ مستقل حل نہیں ہے۔

ریسرچ کے مطابق یہ نئی دوا اوپیٹس ہے جو آرتھرائٹس  کی تمام اقسام پر کارگر ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *