آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث منسوخ،آسٹریلوی کپتان کے لیے بری خبر

آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث منسوخ،آسٹریلوی کپتان کے لیے بری خبر

برمنگھم:چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ دونوں ٹیموں کو ہار جیت کے فیصلے کے بجائے ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میچ کے آغاز میں پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ نہ کھیل سکنے پر افسوس کا اظہار کرنے والے آسٹریلوی کپتان کے لیے ایک بار پھر بری خبر ہے کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی نہیں کھیل پائے۔

میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ نہ کھیل سکنے پر افسوس ہے۔

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی میں  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا  گروپ اے کا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے کینگروز کے لیے خطرے نے گھنٹی بجا دی لیکن آسٹریلوی بالر جوش  ہیزل ووڈ نے 42 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

رونچی اور ولیم سن نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن دونوں کھلاڑی بالترتیب 100 اور 65 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 9 اوورز میں 52 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے بعد وہ چیمپئنز ٹرافی کی ایک اننگ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کا تیسرا میچ سری لنکا اور ساؤتھ افریقا کے درمیان کل اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *