پاکستانیوں کے 90 روزہ ویزے پر پابندی کی خبر جھوٹی ہے،یو اے ای

پاکستانیوں کے 90 روزہ ویزے پر پابندی کی خبر جھوٹی ہے،یو اے ای

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے 90 روزہ ویزے پر پابندیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور فلپائنی شہریوں کے ویزے پر پابندی کی خبر جھوٹی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطانق یو اے سی کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے ویزے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبریں پاکستان سے ہی پھیلائی جا رہی ہیں اور ان کی تحقیقات کی جائے گی۔ سفارتخانے کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبر چلانےوالوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

یاد رہے گزشتہ روز خبر تھی کہ خلیجی ریاست نے پاکستان اور فلپائن کے شہریوں کے 90 روزہ ویزے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم جون سے کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *