ساحر لودھی کے لائیو شو میں تنقید کا نشانہ بننے والی صبا رضوان کا اہم انکشاف

ساحر لودھی کے لائیو شو میں تنقید کا نشانہ بننے والی صبا رضوان کا اہم انکشاف

اسلام آباد:معروف ٹی وی اینکر ساحر لودھی کی رمضان ٹرانسمیشن  کے دوران میزبان کی تنقید کا نشانہ بننے والی مقرر صبا رضوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے ساحر لودھی کے شو کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کوموصول ہونے والی اطلاع کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں صبا کا کہنا تھا کہ  کوئی بھی پاکستانی شہری قائد کو نہیں للکار سکتا میں تو اپنے قائد سے افسردگی سے مخاطب تھی کہ وہ آ کر دیکھیں کہ ان کے پاک وطن کا کیا حال ہے۔ لیکن مجھے تقریر کے دوران ہی روک دیا گیا اور اپنا مافی الضمیر پوری طرح کہنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

صبا رضوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس شو کا بائیکاٹ کرتی ہوں کیونکہ جہاں ایک دفعہ آواز دبا دی جائے ممکن ہے کہ دوبارہ بھی ایسا ہوجائے، یہ میری جیت کی شروعات ہے اور آئندہ اس سے بھی بہتر پلیٹ فارم پر کسی عوامی و سماجی موضوع پر پھر آواز اٹھاﺅں گی ۔

صبا رضوان کا کہنا تھا کہ ان سب لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سراہا، ان لوگوں نے یقین دلایا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو غلط کے خلاف بولنا اور صحیح کے حق میں کھڑا ہونا جانتے ہیں۔ اگر پاکستانی قوم میرے ساتھ کھڑی نہ ہوتی تو میرا خود سے اعتماد اٹھ جاتا اور میں ٹوٹ جاتی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *