آسٹریلوی بالرجوش ہیزلوڈ کاخوبصورت اعزاز

آسٹریلوی بالرجوش ہیزلوڈ کاخوبصورت اعزاز

برمنگھم: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے اور گروپ اے کے پہلے میچ میں کینگرو بالر جوش ہیزلوڈ نے اپنی کارکردگی سے خوبصورت اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ہیزلوڈ نے نے 9 اوورز میں 52 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا تھا۔ اس دوران انہیں 8 چوکے پڑے تاہم انہوں نے 31 ڈاٹ بالز بھی کروائیں۔

بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدا میں کیوی بلے بازوں نے کینگروز کے لئے اپنے جارحانہ کھیل سے خبرے کی گھنٹی بجائے رکھی۔

کیوی اوپنر رونچی نے 65 اور ون ڈائون کھلاڑی ولیمسن نے سنچری اسکور کی تاہم اس کے بعد کوئی بھی کیوی کھلاڑی ہیزلوڈ کی نپی تلی بالنگ کے سامنے جم نہ سکا۔

آسٹریلوی پیسر نے اوپنر مارٹن گپٹل کو آئوٹ کر کے پہلی وکٹ لی اور بعد کے تینوں کھلاڑیوں کو چھوڑ کر وقفے وقفے سے کیوی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس کارکردگی کے ساتھ 26 سالہ ہیزلوڈ چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ایک اننگ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے کامیاب ترین بالر بن گئے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں کے دوران ایک اننگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز رکھنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سری لنکا کے مہاروف 14 رنز دے کر6 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ فہرست میں سب سے اوپر موجود کھلاڑی نے یہ اعزاز اکتوبر 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف محض 14 رنز دے کر حاصل کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے کینیا کے خلاف 11 رنز کے عوض 5 جنوبی افریقہ کے مکھایا اینتینی نے پاکستان کے خلاف 21 رنز دے کر 5 اور ویسٹ انڈیز کے مارون ڈلن نے بنگلہ دیش کے خلاف 29 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کررکھا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *