موت کی افواہوں پر شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

موت کی افواہوں پر شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے طیارہ حادثے میں اپنی موت کی افوا پھیلانے والوں کو دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق اپنےٹویٹر پیغام میں موت کی افواہوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کنگ خان نے اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ حیران دکھائی دینے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ  خدا کا شکر ہے کہ طیارہ تباہ ہونے اورفلم کے سیٹ پر خطرناک حادثے کے باوجود وہ بچ گئے۔

یاد رہے رچند روز قبل شاہ رخ خان کی فلم سٹی میں شوٹنگ کے دوران ایک  حادثہ پیش آیا جس میں سیٹ کا کچھ حصہ زمین پر آگرا، کنگ خان خوش قسمتی سے اس حادثے میں بال بال بچ گئے تاہم ٹیم کے  2  ارکان اس میں  زخمی ہوئے۔

حادثے کے کچھ دیر بعد غیر ملکی ٹی وی نے خبر چلائی کہ بالی ووڈ کنگ خان طیارے حادثے میں ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں خبر جہاں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی وہیں کنگ خان کے مداحوں کو کافی شاک پہنچا بعد ازاں خبر کی تردید کی گئی اور بتایا گیا کہ کنگ خان بالکل ٹھیک ہیں اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے  آنند رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردا ادا کررہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *